Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھمکی آمیز خطوط؛ اب تک ہونے والی تفتیش کی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

Now Reading:

دھمکی آمیز خطوط؛ اب تک ہونے والی تفتیش کی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

دھمکی آمیز خطوط؛ اب تک ہونے والی تفتیش کی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کے معاملے پر وزارت داخلہ کو اب تک ہونے والی تفتیش کی رپورٹ ارسال کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ وفاقی پولیس کی جانب سے وزرات داخلہ کو بھجوائی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دو اپریل کو ہائی کورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط ملے جبکہ تین، چار اور پانچ اپریل کو سپریم کورٹ کے ججز کو بھی خط موصول ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ججز کو ریشم ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے، معاملے الگ الگ دو مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خط پر آرسینک پاؤڈر پایا گیا جس کی مقدار زہریلی نہیں تھی، آرسینک جن جن پنسار سے ملتا ہے ان کا بھی ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے، تفتیشی ٹیمیں ان تمام دکانوں کے دورے کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کی دو ٹیمیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے لئے بنائی گئی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج اور خط بھیجنے والوں کے نام نادرا کو بھجوا دیے گئے۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لفافوں پر تحریر اور سیاہی کو تجزیہ کے لئے ایکسپرٹ کو بھجوا دیا گیا ہے جبکہ خط پر لگائی جانے والی پوسٹل اسٹیمپ کا بھی تجزیہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ملتان، این اے 148میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا عمل ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
پیپلز بس سروس کی بسوں کے ٹائر خراب ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کے لیے تمام تیاریاں مکمل
عازمین حج سعودی ضابطوں کی پاسداری کریں، حافظ طاہر محمود اشرفی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر