Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے مواقع موجود ہیں، ماہر معاشیات

Now Reading:

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے مواقع موجود ہیں، ماہر معاشیات

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے مواقع موجود ہیں، ماہر معاشیات

ماہر معاشیات ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے مواقع موجود ہیں۔

ڈاکٹر خاقان نجیب نے مارننگ شو “دنیا بول ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز کے بہترین مواقع موجود ہیں، ہمارے پاس زراعت اور کاپریٹ فارمنگ کی پیداوار بڑھانے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس زمین اور پیداواری صلاحیت موجود ہے، ہم سعودی عرب کی فوڈ سیکیورٹی میں مدد کرسکتے ہیں، اسی طرح ڈیفنس پروڈکشن میں مواقع ہیں جس میں اپنی چیزیں باہر بھیج سکتےہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیں 3 ارب ڈالر کا ایک ڈپوزٹ دیا ہوا ہے، ہوسکتا ہے سعودیہ اسے بڑھا 5 ارب ڈالر کرسکتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی اس حوالے سے یہ پہلی میٹنگ تھی، مائنز اینڈ منرلز میں سرمایہ کاری ہونے سے روزگار میں اضافہ ہوگا۔

ماہر معاشیات نے کہا کہ اس بار ہماری گندم کی پیداوار اچھی رہی ہے، پاکستان کی درآمدات اور برآمدات ٹھیک ہوجائے تو روپے کو تقویت ملے گی، جیسے جیسے ملک میں ایکسپورٹ بڑھے گی لوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان 24ویں آئی ایم ایف پروگرام کے لیے آگے بڑھ رہا ہے، یہ ایسا ہے کہ پاکستان آئی سی یوکے ڈاکٹر کے پاس 24ویں بار جارہا ہے، یہ ہمارے لیے دل دہلا دینے والی بات ہے، اسکا مطلب ہم نے پاکستان کی معیشت کو بہتر نہیں کیا، نہ بیرونی خسارہ اور نہ ہی اندورنی مالیاتی خسارہ ٹھیک کرپاتے ہیں، نہ انرجی کے لاسز کو سنبھال پاتے ہیں نہ ہی پی آئی اے کو بیچ پاتے ہیں، پھر خود سوچیں کہ ہم نے اپنے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے۔

خاقان نجیب نے مزید کہا کہ بغیر آئی ایم ایف کے 24 سے 25 ارب ڈالر کا فائننسنگ گیپ ختم نہیں ہوسکتا، کوئی دوست ممالک آپ کی مدد کو تیار نہیں اور آئی ایم ایف کہتا ہے اپنا خسارہ کم کرنے کیلئے ٹیکسز بڑھائیں، کہتا ہے خسارہ کم کرنے کیلئے بجلی، گیس اور پیٹرولیم کی قتمتیں بڑھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر