Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی وفد کا کامیاب دورہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا باعث بنے گا، وزیراعظم

Now Reading:

سعودی وفد کا کامیاب دورہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا باعث بنے گا، وزیراعظم

سعودی وفد کا کامیاب دورہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا باعث بنے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا باعث بنے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دلچسپی پر پاکستان کا دورہ کیا۔

دوران اجلاس وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے سعودی وفد کے کامیاب دورے پر وفاقی کابینہ اور متعلقہ حکام کی کوششوں کو بھی سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی وفد، پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاریوں سے بہت متاثر ہوا اور اس کا اظہار سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کھل کر کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی آمد اور منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اسی جذبے اور لگن کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement

شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کے لیے انتھک محنت کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اگر ہم اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کے اہدف جلد حاصل کر لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر