Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے، مریم نواز

Now Reading:

بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے، مریم نواز

بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بیساکھی پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ڈھول کی تھاپ پر درانتی سے گندم کی سنہری فصل کاٹ کر بیساکھی کا آغاز ہوتا ہے تو خوشیاں ہر سو پھیل جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیساکھی خوشیوں سے مہکتا تہوار ہے، سب بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پنجاب میں بیساکھی منانے کے لئے آنے والے سکھ بہن بھائیوں کو جی آیاں نوں۔

مریم نواز نے کہا کہ پہلے پاکستانی پھر ٹھیٹھ پنجابی ہوں، پنجاب دل میں بستا ہے، میرے پنجاب کا ہر فرد بیساکھی کی خوشی میں برابر کا شامل ہے، پنجابی تہوار بیساکھی کو سرکاری طور پر باقاعدہ منانے کا آغاز کررہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنے والی سکھ برادری کے لیے حسن ابدال، ننکانہ صاحب کرتار پور اور لاہور میں بیساکھی کی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بیساکھی کی خوشیوں کو سدا قائم دائم رکھے، پنجاب میں سکھ یاتریوں کو مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے لئے بہترین ماحول اور سہولتیں دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر