Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچادی، 21 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Now Reading:

خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچادی، 21 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچادی، 21 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچادی ہے، گزشتہ چار روز میں 21 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے جبکہ 330 مکانات کو نقصان پہنچا۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں گزشتہ چار روز سے جاری بارش سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، چھتیں گرنے اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 21 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 32 افراد زخمی ہوچکے ہیں، تاہم جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 330 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 53 مکمل تباہ ہوئے جبکہ مختلف حادثات میں 95 مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

واقعات خیبر، دیر، مہمند، باجوڑ، چترال، سوات، کرک، ٹانک، پشاور، چارسدہ، مردان، کوہاٹ، ہنگو، بٹگرام، شانگلہ، وزیرستان، بنوں، بونیر اور مانسہرہ میں پیش آئے۔

Advertisement

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، متاثرین کو ٹینٹس، کمبل، کچن سیٹ سمیت مختلف امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر