پنجاب میں تندور مالکان نے روٹی سستی کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر وحید عباسی نے حکومت پنجاب کے سامنے سوالات رکھ دیے ہیں ، ان کا کہنا ہےکہ گیس اور آٹا مہنگا ہے تو روٹی ستی کیسے کردیں؟
دوسری طرف انتظامیہ کا مہنگی روٹی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے بیشتر تندور مالکان نے بھی روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔
تندور مالکان کا کہنا ہےکہ بجلی اور گیس کے بلوں کے نرخ اتنے زیادہ ہیں کہ اخراجات پورے نہیں ہورہے۔
اسلام آباد میں بھی سستی روٹی فروخت کرنے کےاحکامات پرعملدرآمد نہ ہوسکا، نان بائیوں کا مہنگا آٹا اورمہنگی گیس کا شکوہ جاری ہت جبکہ شہری سستی روٹی نہ ملنے پرنالاں ہیں۔
لاہور میں انتظامیہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فیصلے پر عمل کرانے کے لئے کوشاں ہے۔
مہنگی روٹی بیچنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران اب تک متعدد گرفتاریاں ، فوڈ پوائنٹ سیل اور بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News