Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بارش، مرتضیٰ وہاب دورے پر نکل پڑے

Now Reading:

کراچی میں بارش، مرتضیٰ وہاب دورے پر نکل پڑے

کراچی میں بارش، مرتضیٰ وہاب دورے پر نکل پڑے

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے دورے پر نکل پڑے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا اور اس دوران تمام عملے کو ہائی الرٹ رہنے کا بھی کہہ دیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں وقفہ وقفہ سے شہر کے مختلف مقامات پر دورہ کرتا رہوں گا، کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ واٹر کارپوریشن، سولڈ ویسٹ اور ٹاؤن انتطامیہ بھی متحرک ہو جائے۔

بارشوں کے پیش نظر صوبے کے تمام تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا۔

Advertisement

ہائی الرٹ جاری

دوسری جانب چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اہم شاہراہوں، نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے واٹر بورڈ، کراچی الیکٹرک، واسا اور کنٹونمنٹس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی بھی ہدایت کردی اور شہر کے اہم شاہراہوں پر ڈی واٹر ٹینکر پمپ لگائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع بروقت انتظامات مکمل کریں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بادلوں کی شدید  گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر بھر میں آج شام تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ چند مقامات پر تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر