اسلام آباد: پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت منعقد ہوگا، جس میں غزہ کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام کے لیے ممکنہ اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم یا نائب وزیراعظم اجلاس میں ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ اجلاس میں مختلف ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی شرکت کو خطے میں امن کے قیام، انسانی بحران کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے لیے سفارتی کوششوں کے تسلسل کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

















