نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرزاورسینئر اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
ورکشاپ میں پاکستان کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ڈین، رجسٹرارز اور سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔

راولپنڈی میں منعقدہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں لاہور، کراچی، پشاور،مظفرآباد،ملتان اورکوئٹہ سے شرکاء آن لائن بھی شریک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ورکشاپ میں شرکاء سے ملک کی داخلی صورتحال بالخصوص سیکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں جامعات کے وائس چانسلر کی اہلیت میں کمی، ڈومیسائل کی شرط ختم
خصوصی نشست میں شامل شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع، استحکام اورسلامتی کے لیے قابلِ فخرکردارادا کیا ہے معرکہ حق میں پاکستان کو پاک افواج کی وجہ سے عظیم فتح نصیب ہوئی۔
شرکاء نے کہا کہ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پاک فوج پرنہ صرف آزادکشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی فخرہے ہمیں طلباء کومنفی پروپیگنڈا سے بچانے اوردرست معلومات پہنچانے کے حوالے سے واضح رہنمائی ملی ہے۔

شرکاء کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اکیڈیمیا کو قومی سلامتی، انفارمیشن وارفیئر اور ملک کودرپیش چیلنجز کےحوالے سے واضح آگہی دی گئی افواجِ پاکستان اوراکیڈیمیا کے درمیان قائم کیا گیا یہ رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ورکشاپ کے شرکاء نے وائس چانسلرزاوراکیڈیمیا کوایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کے آئی ایس پی آرکے اقدام کو بے حد سراہا۔


















