Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بےنقاب

خوارج نے خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ایم پی اے آصف محسود سے خصوصی ہمدردی کا اظہار کیا

دو خوارج کی منظر عام پر آنے والی آڈیو لیک نے فتنہ الخوارج اور خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے گٹھ جوڑ کا پردہ چاک کردیا۔

 افغانستان میں موجود خوارجی سرغنہ بادشاہ اور جنوبی وزیرستان میں موجود خوارجی سرغنہ راکٹی کی آڈیو لیک منظرعام پر آئی جس میں خوارج نے خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ایم پی اے آصف محسود سے خصوصی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اغوا اور بھتہ لینے سے روک دیا۔

آڈیو لیک میں سنائی دے رہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے راکٹی دہشت گرد نے جنوبی وزیرستان سے خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ایم پی اے  آصف محسود کو بھتے کا پرچہ دیا اور اس کی تلاشی لی۔

آڈیو لیک میں سنا جاسکتا ہے کہ افغانستان میں بیٹھے خوارجی بادشاہ نے فوری مداخلت کی اور راکٹی کو حکم دیا کہ آصف محسود کو اغوا نہیں کیا جائے۔ خوارجی بادشاہ  کے مطابق آصف محسود خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کا بندہ ہے، اس کو جانے دیا جائے اور تلاشی لینے پر اس سے معذرت کی جائے۔

آڈیو لیک میں خوارجی راکٹی نے بھی تصدیق کی کہ اس نے آصف محسود کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور افغان خوارجی عناصر کے حکم پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ آڈیو اس تلخ حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ خوارج اب خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت  کے رہنماؤں کو اپنا ہمدرد مانتے ہیں اور انہیں اغوا اور بھتہ خوری سے استثنیٰ دے رہے ہیں۔

آڈیو لیک ثبوت ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت نے خوارج کو جو سیاسی اور سماجی جگہ دی ہے اسی وجہ سے اب یہ خوارج خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ارکان کو اپنے ہی لوگ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں