Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ثالثی کردار کا عالمی سطح پر اعتراف

پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی ہم آہنگی ثالثی کا بنیادی عنصر ہیں، سی بی ایس نیوز

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ثالثی کردار کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل کے تہران دورے نے مذاکرات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال میں جہاں خلیجی ممالک اور لبنان جنگ کا حصہ ہیں وہیں صرف پاکستان ہی مسودے کو حتمی شکل میں لانے میں کامیاب ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل کی تہران سے واپسی پر مجوزہ مسودہ ایرانی اور امریکی قیادت کو جائزے کے لیے بھیجا گیا۔ فیلڈ مارشل کو امریکا اور ایران دونوں کا اعتماد حاصل ہے۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی ہم آہنگی ثالثی کا بنیادی عنصر ہیں، صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو “مائی فیورٹ فیلڈ مارشل” قرار دے چکے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستانی حکومت اور فیلڈ مارشل، اسلام آباد مذاکرات کے دوران بھی فریقین کے درمیان خلیج کم کرنے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں، ماضی میں بھی پاکستان امریکا اور چین کے درمیان سفارتی روابط استوار کرنے میں بنیادی کردار ادا کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں