Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی تاریخوں کا اعلان

نویں اور گیارہویں جماعت کے نتائج 31 اگست تک جاری کیے جائیں گے

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو کی زیر صدارت تمام تعلیمی بورڈز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری جامعات محمد عباس بلوچ اور صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے بھر میں منعقد ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ تمام تعلیمی بورڈز نے اپنے اپنے ڈویژنز میں امتحانات کے انعقاد اور انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر میں میٹرک کے نتائج 10 جولائی تک جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج 31 جولائی تک جاری کیے جائیں گے۔

وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ نتائج مقررہ وقت پر جاری کرنا طلبہ کے مفاد میں ہے تاکہ انہیں بروقت داخلوں میں سہولت میسر آ سکے۔ حکومت امتحانی نظام میں شفافیت، میرٹ اور بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے نتائج 31 اگست تک جاری کیے جائیں گے۔

سیکریٹری جامعات عباس بلوچ کے مطابق کراچی میں امتحانات کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ سکھر ڈویژن میں امتحانات کے دوران ناقص کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کی ڈیوٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

چیئرمین کراچی بورڈ فقیر محمد لاکھ نے بتایا کہ کراچی ڈویژن میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 جون کو مکمل ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں