Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج مطلع جزوی آبر آلود، موسم شدید گرم رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں آج مطلع جزوی آبر آلود، موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  70 فیصد ہے۔

شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔