Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں تیل وگیس کی مجموعی پیداوار کے اعدادوشمار جاری

ملک میں تیل وگیس کی مجموعی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق خام تیل کی یومیہ پیداوار 2 فیصد کمی کے بعد 69,516 بیرل یومیہ رہی۔

ملک میں تیل وگیس کی مجموعی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق خام تیل کی یومیہ پیداوار 2 فیصد کمی کے بعد 69,516 بیرل یومیہ اور گیس کی پیداوار میں 1.9 فیصد کمی کے بعد مجموعی پیداوار 3,070 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

او جی ڈی سی ایل کی تیل پیداوار 2.7 فیصد کمی کے ساتھ 35,689 بیرل یومیہ تک محدود جبکہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)  کی تیل پیداوار 1.3 فیصد کمی کے بعد 11,783 بیرل یومیہ رہی۔

ماری انرجیز کی تیل پیداوار میں 1.7 فیصد اضافہ، پیداوار 1,434 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی جبکہ ماری انرجیز کی گیس پیداوار 2.6 فیصد اضافے کے ساتھ 998 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

نشپا فیلڈ ملک کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا میدان ہے جس کی پیداوار 10,853 بیرل یومیہ ریکارڈ کی گئی جبکہ مکوری ایسٹ فیلڈ کی تیل پیداوار میں 11.6 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ اس کے علاوہ ادھی فیلڈ کی تیل پیداوار 3.1 فیصد اضافے کے بعد 4,850 بیرل یومیہ ہوگئی۔

ماری گیس فیلڈ کی پیداوار 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 927 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی جبکہ اُچ گیس فیلڈ کی پیداوار میں 16 فیصد بڑی کمی، پیداوار 342 ایم ایم سی ایف ڈی رہی نشپا اور شیوا گیس فیلڈز کی پیداوار میں بالترتیب 5.3 اور 5.7 فیصد اضافہ ریکارڈ۔

متعلقہ خبریں