ایس آئی ایف سی نے مختلف شعبوں میں ہم آہنگی کو فروغ دے کر معاشی اصلاحات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا۔
ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر نوید نے کہاکہ ایس آئی ایف سی نے مختلف اداروں اور شعبوں میں پالیسی ہم آہنگی اور عملی معاشی اصلاحات کو فروغ دیا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر نوید کا کہنا ہے کہ پانڈا بانڈز کے ذریعے چینی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی حال ہی میں ہونے والی سب سے بڑی کامیابی ہے ایس آئی ایف سی پاکستان کے معاشی روڈ میپ کو مزید وسعت دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاحت، صحت اور خدمات پر مبنی برآمدات کےذریعے ملک میں معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دیا جا رہاہے پاکستان نے سفارتی سطح پر اپنی ساکھ مضبوط بنائی ہے اور اب معاشی ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر نوید نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور ان کے فوائد طویل عرصے تک ملک کو فائدہ پہنچائیں گے ایس آئی ایف سی ون ونڈو نظام ، بروقت فیصلوں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


















