Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کریش، تمام اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا

 مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ ہیلی میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔ ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف سمیت پاک فوج کے تمام افسران و جوان اس افسوسناک سانحے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہیں اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں