Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے اچھی خبر، اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار جاری

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری کا رجحان برقرار ہے اور تازہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی ذخائر میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی ذخائر بڑھ کر 22 ارب 67 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق اس دوران اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 2 کروڑ 48 لاکھ ڈالر بڑھنے کے بعد 17 ارب 21 کروڑ 52 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 1 ارب 9 کروڑ ڈالر کے اضافے کے بعد 5 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں