وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مالی سال 2026-27 کی بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ اجلاس کے دوران بجٹ سے متعلق حساس امور پر تفصیلی مشاورت کے لیے اجلاس کو ان کیمرہ کر دیا گیا اور سرکاری میڈیا کے نمائندوں کو کمیٹی روم سے باہر جانے کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 2 فیز میں اضافہ ہوگا جبکہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں سات فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر طلب کرلی جس میں ممبران کابینہ کے بعض مطالبات کے بعد کچھ ردو بدل کا امکان ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الحمدللّٰہ اس بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے۔ بجٹ میں پاکستان کی عظیم قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
الحمدللہ اس بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے، اور پاکستان کی عظیم قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 12, 2026

















