Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان میں تھا

اسلام آباد، لاہور، پشاور، بونیر، مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔