Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنرل عامر رضا نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ سنبھال لیا، جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور اہم دفاعی امور سے متعلق ذمہ داریاں انجام دینے والا اہم ادارہ ہے

جنرل سید عامر رضا ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ بصالت نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عامر رضا نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سید عامر رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور اہم دفاعی امور سے متعلق ذمہ داریاں انجام دینے والا اہم ادارہ ہے۔

متعلقہ خبریں