کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گیسٹ ہاؤس کی ملکیت سے متعلق اہم دستاویزات سامنے آگئیں۔
پولیس ویریفکیشن میں موجود کرایہ نامے کے مطابق گیسٹ ہاؤس لیاقت نامی شخص کے نام پر ہے جب کہ مکان نمبر سی-349 گلستان جوہر طاہرہ سلطانہ نامی خاتون کی ملکیت ہے۔
دستاویزات کے مطابق مکان مالک خاتون اور گیسٹ ہاؤس چلانے والے لیاقت کے درمیان ہونے والا معاہدہ بھی پولیس کے ٹریکس نظام میں موجود ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ہر کرایہ دار اپنے متعلقہ تھانے میں ٹریکس نظام کے ذریعے اندراج کرانے کا پابند ہوتا ہے۔
کرایہ نامے پر دو گواہوں کے نام بھی درج ہیں جن میں جام علی اور عاصم شامل ہیں۔


















