Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حمزہ شہباز کو وزیراعظم پبلک افیر ونگ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا

اجلاس میں عوامی شکایات اور مسائل کے جلد حل کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو وزیراعظم پبلک افیر ونگ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں حمزہ شہباز کی زیر صدارت پی ایم پبلک افیئرز ونگ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو، ایم ڈی بیت المال، معاون خصوصی محمد طلحہ کی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عوامی شکایات اور مسائل کے جلد حل کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔