Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حج 2027: 84 ہزار عازمین نے پہلی قسط جمع کرا دی، صرف 23 ہزار 500 نشستیں باقی

حج پیکیج میں مطلوبہ تعداد پوری ہونے کے بعد حج 2027 کی بکنگ روک دی جائے گی، ترجمان

حج 2027 کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے اب تک 84 ہزار عازمین حج پہلی قسط جمع کرا چکے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے 40 روزہ لانگ حج پیکیج میں اب صرف ساڑھے 23 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں، جبکہ شارٹ حج پیکیج کی 30 ہزار نشستیں پہلے ہی پہلے روز مکمل ہوگئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر واجبات کی ادائیگی کے لیے تین ذرائع متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے ذریعے پہلی قسط کی مد میں مجموعی طور پر 52 ارب 50 کروڑ روپے موصول ہوچکے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے خواہش مند عازمینِ کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج پورٹل پر اپنے کوائف اور ادائیگی کا عمل جلد مکمل کریں۔

ترجمان کے مطابق 40 روزہ حج پیکیج میں مطلوبہ تعداد پوری ہونے کے بعد حج 2027 کی بکنگ روک دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں