Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہی خاندان کی بہو بننے کیلئے کونسا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے؟ نیا انکشاف

Now Reading:

شاہی خاندان کی بہو بننے کیلئے کونسا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے؟ نیا انکشاف
شاہی خاندان

شاہی خاندان کی بہو بننے کیلئے کونسا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے؟ نیا انکشاف

ایک نئی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان میں شادی سے قبل ‘تولیدی صحت کے تجزیے‘ یا ٹیسٹ سے گزرنا پڑتا ہے۔

مصنف ٹام کوئن نے برطانوی شاہی خاندان کے افراد کے حوالے سے کتاب ’گلڈڈ یوتھ‘ میں لکھا ہے کہ ’یہ ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے جاتے ہیں کہ مستقبل کی ملکہ بچے پیدا کرنے کے قابل ہو۔ اگر کیٹ مڈلٹن میں یہ صلاحیت نہ ہوتی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ شادی نہ ہوتی۔

پرنس چارلس کی ڈیانا سے شادی کا حوالہ دیتے ہوئے مصنف نے لکھا کہ 1981 میں جوڑے کی شادی سے قبل شہزادہ چارلس کے طبی ٹیسٹ بھی کرائے گئے تھے۔

Advertisement

کیٹ مڈ لٹن نے 2011 میں شاہ چارلس سوم کے بڑے بیٹے پرنس ولیم سے شادی کی تھی۔ اس شادی کے لیے شہزادہ ولیم نے شاہی خاندان کے باہر سے اپنے لیے دلہن کا انتخاب کیا۔

مصنف نے کتاب میں جوڑے کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ’گلڈڈ یوتھ‘ کے مصنف ٹام کوئن نے دعویٰ کیا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کی اجازت ممکنہ طور پر ’معمول کی احتیاط‘ کے بعد دی گئی تھی۔

اداکار ہمایوں سعید کا لیڈی ڈیانا سے متعلق اہم انکشاف

ٹام کوئن نے کتاب میں تفصیل سے لکھا ہے کہ ڈیانا نے موجودہ مصنف کے ساتھ ایک مختصر ملاقات میں شکایت کی تھی کہ انہوں نے سمجھا تھا کہ اُن کے شادی سے پہلے کے چیک اپ کا تعلق عام صحت سے ہے، تاہم بعد میں اس کا احساس ہوا کہ اس کی اصل وجہ ’تولید‘ کے قابل ہونے کا تجزبہ تھا۔

شہزادی ڈیانا نے کہا تھا کہ ’میں اس وقت اتنی معصوم تھی کہ تمام بآسانی ٹیسٹ کرا لیے تھے۔‘

مصنف کے مطابق ڈیانا کے برعکس کیٹ مڈلٹن کو علم تھا کہ وہ کون سے ٹیسٹ سے گزر رہی ہیں۔ ’اُن کو یہ علم ہونا چاہیے تھا کہ کون سے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں مگر انہوں نے نہ پوچھا اور نہ ہی انہوں نے کبھی مزاحمت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی شخص نے 24 گھنٹوں میں کتنی بار اسکواٹس کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کیا؟
اس مشروم کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
چین میں خاتون ملازمہ کو زہر دینے کی حیران کن وجہ کا انکشاف
دنیا کی سب چھوٹی سرحد کن دوملکوں کے درمیان واقع ہے؟
نائجیرین خاتون کو سوشل میڈیا پر منفی ردعمل دینا مہنگا پڑگیا
مجرم نے جیل سے فرار ہونے کے لیے انوکھا روپ دھار لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر