Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ سی ای او نکلے

Now Reading:

سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ سی ای او نکلے
Sarfaraz ahmed disqualified by captaincy

سرفراز احمد کی آج صبح پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں انہوں نے سرفراز احمد کو کپتانی سے سبکدوش ہونے کی پیشکش کی جس پر سرفراز احمد نے وسیم خان کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ انہیں ڈراپ کر دیا جائے۔

 سرفراز کے انکار پر پی سی بی چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے انہیں اسکواڈ سے بھی ڈراپ کر دیا۔

کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سرفراز احمد  نے  بابر اعظم اور اظہر علی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ ‏پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی۔

دوسری جانب  سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کے فوری بعد پی سی بی  نے  متنازع ٹوئیٹ کیا، اس ویڈیو کی قابل اعتراض بات یہ تھی کہ ویڈیو  میں سرفراز  کو بظاہر گراؤنڈ سے باہر نکلنے کا اشارہ کرکے جشن  منارہے تھے جس پرشائقین کرکٹ  کی شدید تنقید کے بعد پی سی بی نے ٹوئیٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا ہے اظہر علی ایک بار پھر ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں جب کہ بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سونپی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پر بڑی ذمہ داری آگئی ہے اس سے انکی بیٹنگ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا انعقاد
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، پاک بھارت ٹاکرا کس اسٹیڈیم میں ہو گا ؟
لیجنڈ ایتھلیٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کی پیش گوئی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر