Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رونالڈو فٹبال سے زیادہ انسٹاگرام سے کما تے ہیں؟

Now Reading:

رونالڈو فٹبال سے زیادہ انسٹاگرام سے کما تے ہیں؟
Ronaldo

مایہ ناز پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پر فٹبال سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرسٹیانورونالڈو کھیل کے میدان سے زیادہ انسٹاگرام پر اسپانسرڈ پوسٹ سے کما لیتے ہیں۔رونالڈو صرف انسٹاگرام پر اسپانسرڈ پوسٹ لگانے سے سالانہ 4 کروڑ 78 لاکھ ڈالرز کما رہے ہیں۔

گزشتہ سال اٹالین کلب یوئینٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر زکمائے تھے جس کے بعد کرسٹیانو دنیا کے  سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے دوسرے ایتھلیٹ بن گئے تھے۔

تاہم سوشل میڈیا پر کمائی کے اعتبار سے رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں ،جو ایک ریکارڈ کمائی کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

رونالڈو کے انسٹاگرام پر فالورز  کی تعداد 187 ملین ہےاور وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالووز والے کھلاڑی ہیں۔

Advertisement

ملٹی نیشنل کمپنیاں رونالڈو کو انسٹاگرام پر اتنی بڑی تعداد میں فالوورز ہونے کی وجہ سے اپنے اشہارات میں بطور ماڈل اور برانڈ ایمبسیڈر لیتی ہیں۔

ان کمپنیوں میں جوتوں کی بین الاقوامی کمپنی نائیکی اور شیمپو کی معروف کمپنی کلین اینڈ کلیئر شامل ہے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں رونالڈو کے بعد ارجنٹینا کے فٹبالر لیونل میسی ہیں۔میسی سوشل میڈیا کے ذریعے 2 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سالانہ کمائی کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے کمائی کرنے میں  تیسرا نمبرامریکی ٹاپ ماڈل کینڈل جینر کا ہے جو اس پلیٹ فارم سے سالانہ ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر زکماتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر