Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برسبین ٹیسٹ: پاکستان کو اننگز کی شکست کا خطرہ

Now Reading:

برسبین ٹیسٹ: پاکستان کو اننگز کی شکست کا خطرہ
برسبین ٹیسٹ

پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میچ میں اننگز کی شکست کے خطرے سے دوچار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برسبین میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے دوسری اننگز میں 3وکٹ کے نقصان  پر64رنز  بنائے ہیں۔

شان مسعود 27 اور بابر اعظم 20 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ حارث سہیل پہلی اننگز کی طرح اس بار بھی ناکام رہے اورصرف آٹھ رنز ہی بنا سکے۔

ان کے علاوہ کپتان اظہر علی پانچ جبکہ پہلی اننگز کے ٹاپ اسکورر اسد شفیق بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے 2جبکہ پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیےمزید 276رنزدرکار  ہیں  جبکہ صرف 7وکٹیں باقی ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا  کی ٹیم پہلی اننگز میں 580رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی۔مارنس لابوشین 185 اورڈیوڈوارنر نے154رنز  کی شاندار اننگز کھیلیں۔

ان کے علاوہ جوبرنز97 اور میتھیو ویڈ60رنز بناکرنمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے یاسرشاہ نے4،حارث سہیل اور شاہین آفریدی نے2،2 جبکہ نسیم شاہ اور عمران خان نے ایک، ایک  وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان  ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسد شفیق کے 76 رنز کی بدولت بمشکل 240رنز ہی بنا ئے تھے۔

کپتان اظہر علی 39اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 37 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

Advertisement

آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے 4، پیٹ کمنز نے 3، جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ نیتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر