Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 2020 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

Now Reading:

پی ایس ایل 2020 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
پی ایس ایل 2020

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2020) کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی  میں کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل میں شامل فرنچائز مالکان اور کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کی گئی ۔

اسکواش کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے جہانگیر خان ایونٹ کی ٹرافی تھامے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخل ہوئے۔

جہانگیر خان نے ٹرافی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے حوالے کی۔ سرفراز احمد نے ٹرافی چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے حوالے کی۔

پی ایس ایل 2020 کی ٹرافی یو کے کی ایک کمپنی اوٹ وِل سلور اسمٹس  نے تیار کی ہے۔ٹرافی کے اوپر نصب ایک چاند اور سہ جہتی ستارہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

پی ایس ایل 2020 کی انعامی رقم ایک ملین امریکی ڈالرزمقرر

پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی 65 سینٹی میٹر لمبی اور 8 کلوگرام وزنی ہے۔ چمچماتی ٹرافی کے اردگرد مخصوص رنگ بھی نمایاں ہیں۔

Advertisement

یہاں یہ بات قابل  ذکر ہے کہ پی ایس ایل کے ہر ایڈیشن میں اب یہی ٹرافی استعمال ہوگی۔

پی ایس ایل 2020: ہیڈ کوچز نے اپنے ممکنہ ہتھیاروں کا اعلان کردیا

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان سپر لیگ   کا مکمل  ایونٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

چونتیس میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور ، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر