Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کا ایک اور اعزازاپنے نام کرلیا

Now Reading:

حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کا ایک اور اعزازاپنے نام کرلیا
حارث رؤف

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر حارث رؤف نے آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں نئی تاریخ رقم کرکے اپنے کامیاب مستقبل کی نوید سنادی۔

تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ بالر حارث رؤف کی بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ بگ بیش  لیگ میں تیز ترین 20 وکٹیں لینے والے بالر بن گئے ہیں۔

میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے گذشتہ روز بگ بیش لیگ کے چیلنجر مقابلے میں سڈنی تھنڈر زکے خلاف 3 وکٹیں حاصل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔

فاسٹ بالر نے مچل اسٹارک کا 10 اننگز میں 20 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑتے  ہوئے محض 9 اننگز میں 20 وکٹیں حاصل  کرکے بگ بیش لیگ  کی ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروالیا۔

خیال رہے کہ حارث رؤف کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے  اور پاکستان نے لے کر آسٹریلیا تک ان کی تیز اور خطرناک بالنگ کے چرچے ہیں۔وہ بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے واحد پاکستانی بالر ہیں۔

Advertisement

سڈنی تھنڈرز کے خلاف  ہی گروپ میچ میں انہوں نے اپنے آخری اوور میں یکے بعد دیگرے تین وکٹیں حاصل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔

Advertisement

لیگ میں  عمدہ کارکردگی دکھانے پر حارث رؤف کو ’بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ‘میں  بھی شامل  کیا گیا  ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ بگ بیش میں شاندار کارکردگی کے سبب انہیں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پہلی مرتبہ قومی ٹیم میں   بھی شامل کیاگیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ برس پاکستان سپر لیگ  میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے سے پہلےحارث رؤف ٹیپ بال کرکٹ کھیلا کرتے تھےاور انہوں نے کبھی ہارڈ بال کرکٹ نہیں کھیلی تھی۔

تاہم پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کے سبب بگ بیش کی ٹیم میلبرن اسٹارز نے ان سے معاہدہ کیا جو ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا اور وہ اپنے کیریئر کی ابتداء میں ہی عروج پر پہنچ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر