Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی خدمت سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں، یونس خان

Now Reading:

پاکستان کی خدمت سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں، یونس خان
یونس خان

دورہ انگلینڈ کے لیے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری ملنے پر  سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ  ایک بار پھر پاکستان کی خدمت کا موقع ملنے سے بہتر کوئی خوشی نہیں ہو سکتی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئیٹر پر جاری بیان میں یونس خان نے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری دیے جانےپر پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا۔

یونس خان نے کہا کہ میں پی سی بی کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے بطور بیٹنگ کوچ ڈریسنگ روم میں واپسی کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ان باصلاحیت کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے بیٹنگ کوچ نامزد کیا ہے۔

یونس خان کا شمار پاکستان کے چند بہترین اور کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ان کی کپتانی میں پاکستان 2009 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا تھا۔

یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ  10099رنز بنانے والے  بلے باز ہیں۔ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں سنچریز کی تعداد 34 ہے جس میں 5 ڈبل سنچریز اور ایک ٹرپل سنچری (313) شامل ہے۔

Advertisement

سابق کپتان ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز  میں سب سے زیادہ 5 سنچریز بنانے والے واحد  بلے باز ہیں۔

یونس خان ٹیسٹ کھیلنے والے تمام 11 ممالک میں سنچری بنانے  والے بھی واحد  کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے ایک روزہ میچز میں 7249 رنز اسکور کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر میں رمیز راجہ برہم
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر