Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Now Reading:

دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان
دورہ انگلینڈ

دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ انگلینڈ کے دورے پر جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد اور فواد عالم کو بھی دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ان کے علاوہ نوجوان بلے باز   حیدر علی  کو  پہلی مرتبہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

لیفٹ آرم اسپنر کاشف بھٹی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف بھی اسکواڈ میں شامل رہےہیں تاہم وہ اب تک کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔

فاسٹ بالر سہیل خان اور عمران خان کو بھی کافی عرصے بعد اسکواڈ میں جگہ مل گئی ہے۔سہیل خان نے آخری ٹیسٹ 2016 میں کھیلا تھا۔

Advertisement

ان کے علاوہ  سینئر کھلاڑیوں  شعیب ملک، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو  ٹی ٹوئنٹی  کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیاہے۔

دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں  خوشدل شاہ، فہیم اشرف  کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے  جبکہ بلال آصف، محمد نواز، موسیٰ خان اور عمران بٹ  ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے جبکہ ٹیم کی انگلینڈ روانگی جولائی کے ابتدائی دنوں میں متوقع ہے۔

قومی ٹیم میں شامل 29 کھلاڑیوں کے نام :

ٹیسٹ کپتان:اظہر علی

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان: بابر اعظم

Advertisement

اوپنرز: عابد علی،فخر زمان، امام الحق اور شان مسعود

مڈل آرڈر بیٹسمین: اسد شفیق، فواد عالم، حیدر علی،خوشدل شاہ ، افتخار احمد، محمد حفیظ اور شعیب ملک

وکٹ کیپرز: سرفراز احمد اور محمد رضوان

فاسٹ بالرز:فہیم اشرف، حارث  رؤف،  عمران خان،محمد عباس، محمد حسنین،نسیم شاہ ،  شاہین شاہ آفریدی،سہیل خان، عثمان شنواری اوروہاب ریاض

اسپنرز: عماد وسیم، کاشف بھٹی، یاسر شاہ اور شاداب خان

یاد رہے کہ محمد عامر اور حارث سہیل نے پہلے ہی دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی تھی۔

محمد عامر نے اگست میں اپنے بچے کی پیدائش اور حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بناء پر دورے سے معذرت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر