انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اعلیٰ عہدیداران نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی ہے۔
ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلواور چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے لاہور میں رمیز راجہ اور پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان سے سیریز ملتوی ہونے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
چیف ایگزیکٹو ای سی بی نے ملتوی ہونے والی سیریز پر معذرت کرکے نئے شیڈول کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
Advertisement.@ECB_cricket Deputy Chairman Martin Darlow and Chief Executive Tom Harrison are in Lahore to meet PCB Chairman Ramiz Raja and Chief Operating Officer Salman Naseer. pic.twitter.com/XHomZBl4mF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 9, 2021
ای سی بی کے عہدیداران دورہ پاکستان کےبعد آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم نیوزی لینڈٹیم کے دورہ منسوخ کرکے واپس جانے کے بعد انگلینڈ ٹیم نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے پر موجودہ اور سابق بین الاقوامی کرکٹرز سمیت خود انگلش سابق کرکٹرز اورصحافیوں کی جانب سے بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News