Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چٹاگانگ ٹیسٹ: حسن علی نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے

Now Reading:

چٹاگانگ ٹیسٹ: حسن علی نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے

چٹاگانگ: حسن علی نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میں بنگلایشی ٹیم کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے ہیں۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستان کے نام رہا جبکہ دن کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی آج فل فارم میں نظر آئے۔

حسن علی نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے آئے 4 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی پہلی اننگ میں کل 5 وکٹیں ہوگئی ہیں جبکہ بنگلادیش کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے لیٹن داس بھی حسن علی کی گیند کا شکار ہوئے۔

بنگلادیش کی پوری ٹیم دوسرے روز صرف 77 رنز ہی اسکور کرسکی اور 330 رنز کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ نز لیٹن داس نے اسکور کیے جنہوں نے 233 گیندوں پر 114 رنز بنائے جبکہ مشفیق الرحیم نے بھی ایک بڑی اننگ کھیلی اور 225 گیندوں پر 91 رنز اسکور کیے۔

Advertisement

علاوہ ازیں بنگلادیش کی جانب سے شادمان اسلام، سیف حسن اور نجم الحسین شنٹو نے 14،14 رنز اسکور کیے جبکہ مومن الحق صرف 6 رنز اور یاسر علی 5 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حسن علی نے حاصل کیں جبکہ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور ساجد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پہلے دن کا کھیل

بنگلا دیش نے پہلے دن کے اختتام پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور 253 رنز کے مجموعی اسکور پر ان کے صرف 4 کھلاڑی آوٹ تھے۔

بنگلادیش نے اننگ کے آغاز میں ہی اپنی 4 وکٹیں کھودی تھی لیکن بعد ازاں لیٹن داس اور مشفیق الرحیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور پہلے دن کے اختتام تک کسی وکٹ کو گرنے نہ دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا اور آخری میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر