Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسکواڈ جمعرات کو ڈھاکہ سے وطن واپس روانہ ہوگا

Now Reading:

قومی اسکواڈ جمعرات کو ڈھاکہ سے وطن واپس روانہ ہوگا

لاہور: قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کل ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس لوٹے گیں۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کل ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی کراچی پہنچیں گے جبکہ ٹیم مینجمنٹ سمیت محمد رضوان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد نواز اور امام الحق کل شام 6 بجے کراچی پہنچیں گے جبکہ یہ تمام افراد کراچی پہنچ کر بائیو سیکیور ببل کو جوائن کرلیں گے۔

کپتان بابر اعظم، فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی اسی فلائیٹ پر کراچی پہنچیں گے جبکہ کپتان بابر اعظم 10 دسمبر کو بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ ٹیسٹ کے مرد میدان ساجد خان کون ہیں؟ جانیے

Advertisement

فہیم اشرف اور عابد علی کراچی میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کریں گے۔ اظہر علی، نسیم شاہ، حسن علی، محمد عباس، بلال آصف، کامران غلام اور ساجد خان کل شام 6:30 بجے لاہور پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کے دوسرے میچ کے آخری دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔

اس میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 5 وکٹیں درکار ہیں جبکہ میزبان ٹیم کو میچ کی شکست سے بچنے کے لیے دن کے اختتام تم جمے رہنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز ٰمیں 1،0 کی برتری حاصل ہے جبکہ یہ میچز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر