Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی اور حیدر آباد میں کرکٹ میچوں کے دوران 2 کھلاڑی جاں بحق

Now Reading:

کراچی اور حیدر آباد میں کرکٹ میچوں کے دوران 2 کھلاڑی جاں بحق

کراچی اور حیدر آباد میں دو مختلف کرکٹ میچز کے دوران 2 کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔

حیدر آباد میں ونٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران لیاقت کالونی کرکٹ کلب کے کپتان عمران انتظام کو میچ کے دوران سینے میں تکلیف شروع ہوئی، انہیں فوری طور پر اسپتال لےجایا گیا تاہم وہ راتے میں ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب کراچی میں قائد آباد کے علاقے ریڈیو پاکستان کالونی میں مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے میں وقار اسپورٹس اور پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب پنجہ آزمائی کررہے تھے۔ میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب کے بلے باز جہاں داد خان کو دل کا دورہ پڑا اور وہیں دم توڑ گئے۔ جہاں داد خان کا آبائی تعلق بنوں سے تھا۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد کاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کو دل کا دورہ پڑنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ 14 نومبر کو کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی گراؤنڈ میں ایک میچ کے دوران بھی ایک کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
اذلان شاہ کپ: قومی ٹیم تیرہ سال بعد فائنل میں پہنچ گئی
دورہ انگلینڈ، قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری
محمد عامر کی آئرلینڈ کے خلاف شرکت مشکوک
اذلان شاہ کپ؛ پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے کر تیسری فتح حاصل کرلی
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر