قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ایک روزہ میچ میں اپنے ون ڈے کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کیے۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ 84 میچز کی 82 اننگز میں انجام دے کر سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑ ڈالا جنہوں نے 96 میچز کی 88 اننگز میں 4 ہزار رنز بنائے تھے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1508820582258860041
بابر اعظم جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کے بعد تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ ہاشم آملہ نے 81 اننگز میں 4 ہزار رنز بنائے تھے۔
.@babarazam258 joins the club, becoming the second fastest to cross the milestone! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/qsFKhdF3T2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 29, 2022
واضح رہے کہ بابر اعظم تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے تیسرے، تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے دوسرے اور تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے تیسرے بلے باز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News