Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈی ٹیسٹ میں منفرد تاریخی ریکارڈ قائم

Now Reading:

پنڈی ٹیسٹ میں منفرد تاریخی ریکارڈ قائم

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پنڈی ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسرا میچ  ہے جس کی تین مختلف اننگز میں سنچری اوپننگ پارٹنرشپ ہوئی ہیں۔

پہلی اننگز میں پاکستان کے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے سنچری شراکت قائم کی، میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے سنچری شراکت قائم کی اور میچ کی تیسری اور اپنی دوسری اننگز میں پاکستانی جوڑی نے پھر سنچری شراکت قائم کردی۔

اس سے قبل 1946-47 میں ایڈیلیڈ اوول میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کی تین مختلف اننگز میں اوپننگ سنچری شراکت قائم  ہوئی  تھی۔

صرف یہی نہیں اس کے علاوہ بھی پنڈی ٹیسٹ میں کئی منفرد ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔

Advertisement

پاکستانی اوپنرز نے آسٹریلیا  کے خلاف وہ کارنامہ انجام دے دیا جو انگلینڈ کے سوا آج تک کوئی نہ کرسکا۔

دوسری اننگز میں  بھی پاکستانی اوپنرز نے سنچری شراکت قائم کرکے آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگز میں سنچری شراکت قائم کرنے والی انگلینڈ کے بعد دوسری ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اس سےقبل آسٹریلیا  کے خلاف صرف چار مواقعوں پہ ایسا ہوسکا ہےاور چاروں مرتبہ انگلینڈ نے ہی دونوں اننگز میں سنچری شراکت قائم کی ہے۔

انگلینڈنے آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگز میں سنچری شراکت 1924 ،1947، 1948 اور آخری مرتبہ 1971 میں قائم کی تھیں۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے یہ کارنامہ پنڈی ٹیسٹ میں انجام دیا جب آسٹریلوی ٹیم 24 برس بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔

پاکستانی اوپنرز کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں اپننگ شراکت قائم کرنے کا یہ تیسرا موقع ہے۔

اس سے قبل 2003  میں عمران فرحت اور توفیق عمر اور گزشتہ برس 2021 میں عبداللہ شفیق  اور عابد علی  بنگلادیش کے خلاف یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر