Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شین وارن کی میت آسٹریلیا پہنچ گئی

Now Reading:

شین وارن کی میت آسٹریلیا پہنچ گئی

آسٹریلوی لیجنڈری بالر شین وارن کی میت ان کے آبائی وطن آسٹریلیا پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق 52 سال کی عمر میں اچانک انتقال کرجانے والے شین وارن  کی میت تقریباً ایک ہفتے بعد  آسٹریلیا پہنچ گئی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ کی لاش کو ایک نجی طیارے کے ذریعے میلبرن پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ’بال آف دی سینچری‘ کرنے والے شین وارن کے کیریئر پر ایک نظر

آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی  میں 52 برس کی عمر میں  دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے تھے۔

Advertisement

شین وارن کو ان کے ولا میں بے جان پایا گیا تھا اور طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود  بھی وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔

تھائی لینڈ کے تفتیش کاروں کو مبینہ طور پر شین وارن کے کمرے کے فرش اور نہانے کے تولیے پر خون کے دھبے ملے تھے جس کے بعد شبہ کیا جارہا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شین وارن کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کا دل سوز بیان

تاہم تھائی پولیس نے تحقیقات  اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد جاری بیان میں  ان کی موت  کو قدرتی قرار دیا تھا۔

 تھائی پولیس  کا کہنا  تھا کہ گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ کے ایک جزیرے پر آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر شین وارن کی موت قدرتی وجوہات کی وجہ سے ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد
ورلڈکپ سے قبل معروف کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
قوم کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچے ہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر