Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کی شائقین کو کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ ڈیزائن کرنے کی پیشکش

Now Reading:

پی سی بی کی شائقین کو کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ ڈیزائن کرنے کی پیشکش
پی سی بی کی شائقین کو کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ ڈیزائن کرنے کی پیشکش

پی سی بی کی شائقین کو کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ ڈیزائن کرنے کی پیشکش

پی سی بی نے شائقین کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ ڈیزائن کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کی اگلی کٹ ڈیزائن کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

مقابلے کا اعلان پی سی بی کی جانب سے کیا گیا ہے جو 25 مئی کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ یہ فیصلہ پی سی بی نے شائقین کرکٹ کے ساتھ خود کو مشغول رکھنے کے لیے کیا ہے۔

Advertisement

شائقین کی جانب سے ڈیزائن کردہ نیا ڈیزائن 23-2022 کے لیے کٹس پر لاگو ہوگا جیسا کہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے جبکہ اس ڈیزائن کو سنگل تھیم میں بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے موقع پر پی سی بی کا شائقین کرکٹ کے لئے منفرد تحفہ

بورڈ کا اپنی پریس ریلیز میں کہنا تھا کہ ہر تجویز میں زیادہ سے زیادہ دو تھیمز شامل کی جاسکتی ہیں جس میں تمام فارمیٹس کے لیے ڈیزائن کردہ کٹ کا ایک سیٹ جمع کیا جانا چاہیے۔

Advertisement

پی سی بی نے مذکورہ اعلان کے ساتھ ہی رہنمائی پوائنٹس پر مبنی تمام دستاویزات بھی شیئر کردیے ہیں۔

کلیش کٹ کے لیے ڈیزائن ہوم کٹ کے روایتی رنگوں کے ساتھ ہی ایک اہم رنگ سے بنایا جاسکتا ہے جبکہ تخلیقی تھیم یا کٹ کے ڈیزائن کے عناصر پاکستانی تاریخ، ثقافت، کلیدی اقدار، فنی اقدار یا دیگر پہلوؤں کی عکاسی کرسکتے ہیں تاہم ڈیزائن کے پیچھے پاکستانی شناخت اور وژن کا واضح ہونا ضروری ہے۔

ڈیزائن کے حوالے سے پی سی بی کی ہدایات

کچھ اضافی چیزیں ایسی ہیں جن کو ڈیزائنرز کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

تمام ڈیزائنز واٹر مارک پی ڈی ایف پریزنٹیشن کی شکل میں پیش کیا جانا چاہیے۔

پہلے مرحلے میں فنکار صرف ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے، ٹیسٹ اور کلیش کٹ کے ڈیزائن ڈیجیٹل فارمیٹ میں جمع کروائیں گے جس میں تصور اور عناصر کی تحریری وضاحت ضروری ہے۔

بقیہ ڈیزائن جیسے فین ویئر، ٹریلونگ اور گائیڈ بک کے ڈیزائن اس وقت جمع کروائیں جائیں گے جب کمپنی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرلیتی ہے۔

Advertisement

مالی تجاویز اور فیز 2 کے لیے صرف منتخب لوگوں سے ہی رابطہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا انعقاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر