Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر آپ نے لاکھوں دل جیت لیے، شاہین شاہ

Now Reading:

بابر آپ نے لاکھوں دل جیت لیے، شاہین شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے لاکھوں دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹوئٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ریکارڈز ایک چیز ہیں لیکن آپ نے کل رات خوشدل شاہ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دے کر جس عظمت کا مظاہرہ کیا، آپ نے لاکھوں دل جیت لیے۔

شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کو دعا دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کپتان اللہ کرے آپ پاکستان کے لیے مزید ریکارڈ توڑتے رہیں، آپ پاکستان کی شان ہو۔

https://twitter.com/iShaheenAfridi/status/1534829360095830016?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1534829360095830016%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F393113%2F

شاہیں شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ خوشدل شاہ کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنا مین آف دا میچ کا ایوارڈ خوشدل شاہ  کو دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان نے  مہمان ٹیم کو 5 رنز سے شکست دی۔

 تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر  پورا کر لیا۔

بابراعظم  شاندار سنچری بنا کر نمایاں رہے، تاہم اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کر کے 23 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور آخری اوور میں ٹیم کو جیت دلوائی۔

جیوری کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے کپتان بابراعظم کو مین آف دی میچ ایوارڈ کے لیے چنا گیا، لیکن بابر اعظم نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ خوشدل شاہ کو دے دیا، جس سے انہوں نے میچ کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے دلوں کو بھی ایک بار پھر جیت لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا انعقاد
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، پاک بھارت ٹاکرا کس اسٹیڈیم میں ہو گا ؟
لیجنڈ ایتھلیٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کی پیش گوئی کر دی
نیپال کے سابق کرکٹ کپتان کو ریپ کے الزام سے بری کر دیا گیا
حسن علی کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی وجہ سامنے آگئی 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر