پشاور زلمی نے انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم گلوسسٹر شائر کی میزبانی میں یو کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے برسٹل میں گلوسٹر شائر کرکٹر کی میزبانی میں یو کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حصے کے طور پر ٹرائلز کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام کی قیادت گلوسٹر شائر کے سابق کھلاڑی اور زلمی کے موجودہ ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کی۔ انگلینڈ پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے ایک کشش رہا ہے تاکہ وہ نئے ٹیلنٹ کو تلاش کریں جو ان کے ساتھ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
اس موقع پر پاکستان کے سابق عظیم بیٹسمین انضمام الحق بھی موجود تھے اور انہوں نے باصلاحیت کھلاڑی کو تلاش کرنے کے لیے ٹرائلز کا جائزہ لیا۔
زلمی اس سے قبل لیوٹن، بریڈ فورڈ، برمنگھم، ویلز کے نیوپورٹ میں بھی اسی طرح کے پروگرام کرچکی ہے اور آنے والے دنوں میں اسے یورپ تک پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
محمد اکرم نے سیٹ یونیک اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کا مقصد برطانیہ سے 16 نوجوان اور باصلاحیت افراد کی ٹیم کو اکٹھا کرنا ہے جو پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے گی۔
زلمی کے ڈائریکٹر کے مطابق ہم یہاں نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے موجود ہیں، یہی پورا خیال ہے کہ فرنچائز کرکٹ میں نوجوانوں کے لیے مزید دروازے کھولیں۔
اکرم نے مزید کہا کہ اس کے لیے ہم انگلینڈ اور ویلز کے آٹھ شہروں کا دورہ کر رہے ہیں، اور 16 کی ایک ٹیم تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں جا کر مقابلہ کر سکے۔
محمد اکرم اس عزم کا ارادہ کیا کہ جن کو منتخب کیا گیا ہے ان میں سے چار پی ایس ایل میں زلمی کے ڈریسنگ روم کا حصہ ہوں گے، اس لیے ان کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ وہ کچھ سپر اسٹارز کے ساتھ مل کر کام کریں۔
اکرم کہتے ہیں کہ ہم نے جو ٹیلنٹ دیکھا ہے اس سے ہم بہت پرجوش ہیں اور تمام کمیونٹیز کو ایک ساتھ آتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
گلوس کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ول براؤن نے کہا برطانیہ کے ٹیلنٹ ہنٹ کے حصے کے طور پر پشاور زلمی میں محمد اکرم، انضمام الحق اور تمام ٹیم کو سپورٹ کرنا بہت اچھا تھا۔
اکرم کا کہنا تھا کہ یوکے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ایک بہترین آئیڈیا ہے جو ہمارے بورڈ ممبر ڈاکٹر عدیلہ احمد شفیع نے ہمیں متعارف کرایا ہے۔
ڈائریکٹر کے مطابق یہ پروگرام باصلاحیت کھلاڑیوں کے ایک نئے گروپ کو اسٹیڈیم میں لایا اور انہیں عالمی معیار کے مقام پر کھیلنے کا ایک ناقابل یقین موقع فراہم کیا اور ممکنہ طور پر خود کو تیار کیا۔
پشاور زلمی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ایک پیشہ ورانہ معاہدے کا راستہ ہے اور پشاور زلمی کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ ایک طویل اور بامقصد تعلقات کا آغاز ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News