جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک نے کہا ہے کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کھیلنے والے کرکٹرز کا کیرئیر جلد ختم ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئنٹن ڈی کاک کا خیال ہے کہ معروف کرکٹرز کے لیے تینوں اہم فارمیٹس کھیلنا مشکل ہوتا جائے گا، حالانکہ وہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے مستقبل کے بارے میں پراعتماد ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین نے گزشتہ سال اپنے ٹیسٹ کیرئیر سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، کوک نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں شاندار ناقابل شکست 92 رنز بنائے تھے۔
کوئنٹن ڈی کوک نے میچ کے بعد انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ اور کرکٹ کے عالمی شیڈول کے حوالے سے انٹرویو دیا۔
ڈی کوک نے لیڈز میں اتوار کی بارش کے بعد بات کرتے ہوئے کہا یہ کھلاڑیوں کے لیے مشکل ہونا شروع ہونے والا ہے، تین فارمیٹس بہت زیادہ ہیں۔
جنوبی افریقن وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اور اگر وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ یہ کر سکتے ہیں تو میں ان کے لیے خوش ہوں۔
اپنی عمر کی 29 بہاریں دیکھنے والے ڈی کوک نے کہا کہا کہ لڑکوں کو فیصلے اپنے ہاتھ میں لینے کی ضرورت ہے، اور میرے لیے، میں خوش ہوں جہاں میں ہوں۔
ڈی کاک نے اگرچہ 54 میچوں کے ٹیسٹ کیریئر کو کم کرنے پر زور دیا تاہم اس کا مطلوبہ اثر باقی نہیں رہا۔
یاد رہے کہ کوئنٹن ڈی کوک نے رواں سال جنوری میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے موقع پر جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ سے دو ماہ کی کھیل سے دور رہنے کی چھٹی لی تھی۔
ڈی کوک نے انگلینڈ کے دورے سے قبل انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے حصہ لیا، جس میں مزید کئی ٹی 20 انٹرنیشنل بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News