لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 8 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 8 کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل 7 کے منافع کا حصہ فرنچائزز کو بھیج دیا
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آغاز 9 فروری سے ہوگا جس کے میچز 19 مارچ تک جاری رہیں گے جب کہ پی ایس ایل 8 چار وینیوز پر کروایا جائے گا۔
لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان پی ایس ایل سیزن 8 کی میزبانی کریں گے، پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں 6 فرنچائزز کے نمائندگان نے شرکت کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اجلاس کی صدارت کی جب کہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں رمیز راجہ نے فرنچائزز کو سیزن 7 کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد بھی پیش کی۔
اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں مالی معاملات سے متعلق اہم امور پر گفتگو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News