
حارث رؤف کا مخصوص انداز میں شاہین آفریدی کو ویلکم کرنے کا انداز مداحوں کا بھاگیا
انجری کے بعد قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے والے شاہین آفریدی کو حارث رؤف کی جانب سے مخصوص انداز میں ویلکم کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شاہین آفریدی اور فخرزمان کی ٹیم میں واپسی کو دکھایا گیا ہے۔
🦅🇵🇰🫂@iShaheenAfridi and @FakharZamanLive reunite with Pakistan's #T20WorldCup squad in Brisbane 🤗#WeHaveWeWill pic.twitter.com/aL5dZRtj0M
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 16, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی فرداً فرداً تمام کھلاڑیوں سے مل رہے ہیں جب کہ دونوں کھلاڑیوں کو سب سے پہلے حارث رؤف ویلکم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل
اس موقع پر حارث رؤف مخصوص انداز میں شاہین آفریدی کو ویلکم کرتے ہوئے ٹیم میں واپسی پر خوش آمدید کرتے ہیں۔
ویڈیو میں آگے دیکھا گیا ہے کہ حارث رؤف، شاہین آفریدی کو ایک بستہ اور گلے میں ڈالنے والا کارڈ بھی دیتے ہیں۔
اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جس پر دل چسپ تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی اسکواڈ آسٹریلیا پہنچ گیا
اویس نامی صارف شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’لاہور قلندرز کے بوائز ایک ساتھ جو سب سے خطرناک جوڑی ہے‘۔
LQ💚💚 boys together.
Most dangerous duo InshAllah pic.twitter.com/eZ918dtDmaAdvertisement— Awais (@awaissaslam) October 16, 2022
بیگ صاب نامی صارف دونوں کی بلے کے ساتھ والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’جب آپ کو اپنے مڈل آرڈر پر بھروسہ نہ ہو‘۔
When you don’t trust your middle order 😂 pic.twitter.com/anKo10oNgZ
— AB (@_ABeeee_) October 16, 2022
علاوہ ازیں ایک صارف نے اس ویڈیو کو دن کی بہترین ٹوئٹ قرار دیا۔
😜😜😜😜
Tweet of the day— dior (@Bobby71964195) October 16, 2022
جب کہ ایک بھارتی صارف ایچ آریان راؤ لکھتے ہیں کہ ’لگتا ہے شاہین اس بار بیٹنگ کی بھی تیاری کرکے آئیں ہیں، پاکستان کے مڈل آرڈر کو مضبوط کرنے کے لیے دو دو بیٹ ساتھ لائیں ہیں‘۔
https://twitter.com/AryanRao1332005/status/1581604256280641542
واضح رہے کہ کل انگلینڈ کے خلاف ہونے والے وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی ٹیم کو دستیاب ہوں گے جب کہ فخر زمان ابھی مزید ری ہیب میں حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News