Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے رینکنگ میں بابر کی پہلی پوزیشن برقرار، شاہین کی ترقی

Now Reading:

ون ڈے رینکنگ میں بابر کی پہلی پوزیشن برقرار، شاہین کی ترقی

ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ شاہین  شاہ آفریدی کی ترقی ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور امام الحق بدستور بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ریسی وینڈر ڈسن اور کوئنٹن ڈی کوک، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ بدستور بالترتیب تیسری سے چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو دو درجے ترقی سے ساتویں پوزیشن پر آگئے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی اور روہت شرما ایک ایک درجہ تنزلی سے بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔

Advertisement

بولنگ کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور پہلی، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسری اور آسٹریلیا کے ہی مچل اسٹارک بدستور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی سے چوتھی اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری تین درجے ترقی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے۔

Advertisement

آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا بدستور چھٹی  اور بنگلہ دیش کے مہدی حسن بدستور ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

افغانستان کے مجیب الرحمان چار درجے تنزلی سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان ایک درجہ ترقی سے نویں پوزیشن پر آگئے۔

افغانستان کے راشد خان ایک درجہ تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر