Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران میں خواتین کو اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی

Now Reading:

ایران میں خواتین کو اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی

44 سال بعد ایران میں خواتین کو ٹاپ لیگز میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں خواتین کے لیے ایک بڑی خوش خبری سامنے آئی ہے جس میں خواتین کو میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

رواں سال ایران میں خواتین ٹاپ لیگز کے میچز دیکھ سکیں گی جب کہ 44 سال بعد ایران میں خواتین تماشائیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے خواتین کو فٹ بال اور دیگر میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں جانے سے روک دیا گیا تھا جب کہ ایران میں باضابطہ طور پر ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

یہ اعلان 16 ٹیموں پر مشتمل ایران کے اعلیٰ سطحی فٹ بال سیزن کی ڈرائنگ تقریب میں سامنے آیا ہے جو اگلے ماہ منعقد ہونے والا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایران میں علماء کرام ملک کے فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے دلیل دی ہے کہ خواتین کو مردانہ ماحول اور نیم پوش مرد کھلاڑیوں کی نظروں سے بچانا چاہیے۔

تاہم ان تمام باتوں کے باوجود اتوار کو تاج نے تصدیق کی کہ اصفہان، کرمان اور اہواز کے شہروں کے کچھ اسٹیڈیم خواتین کی میزبانی کے لیے “تیار” ہیں لیکن دارالحکومت تہران اس میں شامل نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2019 میں تہران کے کلب استغلال نے کلب میس کرمان کے ساتھ میچ کھیلا تھا تو خواتین کو پہلی بار فٹ بال میچ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

علاوہ ازیں تقریباً 4 ہزار خواتین کو 2019 میں تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں کمبوڈیا کے خلاف ورلڈ کپ 2022 کوالیفائر کے میچ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر