Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ہاکی تربیتی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان

Now Reading:

قومی ہاکی تربیتی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کی تیاری کے لئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

36 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرانتظام نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں 21 اگست سے شروع ہوگا۔

ایشین گیمز چین کے شہر ہانگجو میں 25 ستمبر تا 8 اکتوبر منعقد ہوں گے۔

اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو ملحوظ رکھتے ہوئے ان 36 کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کرنے کی سفارشات مرتب کیں۔

صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی حتمی منظوری کے بعد ان کھلاڑیوں کو ایشین گیمز کی تیاری کے لئے لگائے گئے کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے جو کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ شہناز شیخ کو 21 اگست شام 4 بجے تک رپورٹ کرینگے۔

Advertisement

گول کیپرز میں اکمل حسین (واپڈا)، عبداللہ اشتیاق خان (ماڑی پیٹرولیم)، وقار (واپڈا)، علی رضا(پنجاب)، عبداللہ شیخ (سندھ) شامل ہیں۔

ڈیفینڈرز میں محمد عبداللہ (ماڑی پیٹرولیم)، ارباز احمد (ماڑی پیٹرولیم)، ایم سفیان خان (کے پی کے)، عقیل احمد (واپڈا)، ایم بلال اسلم (کسٹمز) کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مڈ فیلڈرز میں اسامہ بشیر(پی اے ایف)، ایم مرتضی یعقوب(واپڈا)، ارباز ایاز (سندھ)، احتشام اسلم(ماڑی پیٹرولیم)، ایم باقر(پنجاب)، ایم ندیم خان(کے پی کے)، محمد عمران (پی اے ایف)، سید شہباز حیدر (نیوی) کو شامل کیا گیا ہے۔

فارورڈز میں رانا عبدالوحید (واپڈا)، محمد عماد(کسٹمز)، افراز(ماڑی پیٹرولیم)، رومان (واپڈا)، ارشد لیاقت (ماڑی پیٹرولیم)، عبدالقیوم (کسٹمز)، عبدالرحمن (واپڈا)، وقار علی(ماڑی پیٹرولیم)، محمد ارسلان(پنجاب)، ایم عمر بھٹہ(واپڈا)، عبدالحنان شاہد(واپڈا)، ایم شاہزیب خان(کسٹمز)، عبدالوہاب(سندھ)، ذکریا حیات(نیوی)، بشارت علی (نیوی)، رانا ولید(پنجاب)، حمزہ فیاض(پنجاب) اور عبدالرحمن (پی اے ایف) شامل ہیں۔

دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔ صدر پی ایچ ایف کی حتمی منظوری کے بعد اولمپیئن شہناز شیخ کو پاکستان ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ/کیمپ کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ کوچز پینل میں اولمپیئن دلاور حسین، اولمپین شکیل عباسی اور گول کیپرز کوچ امجد علی انٹرنیشنل شامل ہیں۔

سابق انٹرنیشنل کھلاڑی سعید خان مینجر ہونگے جبکہ برگیڈیئر (ر) محمد یوسف بیگ ٹیم ڈاکٹر ہوں گے، رانا نصر اللہ خان کی خدمات بطور فزیکل ٹرینر حاصل کی گئی ہیں۔ ایشین گیمز 25 سمتبر تا 8 اکتوبر چین کے شہر ہانگجو میں کھیلی جائے گی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر