
ڈیوس کپ میں پاکستان کے جونیئر کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں، اعصام الحق
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ڈیوس کپ میں پاکستان کے جونیئر کھلاڑی بھی با صلاحیت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ورلڈ گروپ 2 ڈیوس کپ ٹائی مقابلے کل سے شروع ہوں گے۔
ورلڈ گروپ 2 ڈیوس کپ ٹائی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے گراس کورٹ پر کھیلی جائے گی۔
اعصام الحق کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں سے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، انڈونیشا کے پاس رینکنگ کھلاڑی ہیں لیکن ہم مقابلہ کریں گے۔ پاکستان گروپ 2 ڈیوس کپ ٹائی جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔
انڈونیشین ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی بھرپور تیاری میں ہیں، ہم پاکستان کو ہرانے کے لیے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہمیں بہت اچھی مہمان نوازی ملی ہے۔ پاکستان کی ایمبیسی نے بھی بہت تعاون کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News