Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصباح بابر اور شاداب کے دفاع میں میدان میں آگئے

Now Reading:

مصباح بابر اور شاداب کے دفاع میں میدان میں آگئے
مصباح بابر اور شاداب کے دفاع میں میدان میں آگئے

مصباح بابر اور شاداب کے دفاع میں میدان میں آگئے

ایشیاکپ میں پاکستان کی شکست اور ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان کے دفاع میں میدان میں آگئے ہیں۔

پیر کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ایشیاکپ میں پاکستان کی ناکامی کی وجہ پوری ٹیم ہے اور اسے کسی ایک فرد سے منسوب نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ’’228 رنز سے شکست کا ذمہ دار اکیلا کپتان نہیں، یہ پوری ٹیم کی ناکامی ہے اور کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے۔ ظاہر ہے ہمیں پیچھے مڑ کر دیکھنا ہوگا کیونکہ ایک شخص کو نشانہ بنانا درست نہیں جب کہ باقی دس کھلاڑی بھی کھیل رہے تھے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس مینجمنٹ بھی ہے اور یہ وہی ٹیم تھی جو لگاتار جیت رہی تھی، یقیناً غلطیاں ہوئیں ہیں جنہیں درست کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سے باہر ہونے پر بابراعظم اور شاہین آفریدی کی لڑائی؟ حقیقت سامنے آگئی

Advertisement

مصباح الحق کہتے ہیں کہ ٹیم کے اسپن ڈیپارٹمنٹ کو میچ میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ ضروری ہے کہ کھلاڑیوں کو اکیلا نہ کیا جائے اور ان کی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کھلاڑیوں میں کمی ہے تاہم وہ خود کو بہتر بناسکتے ہیں۔

انہوں نے شاداب خان کے دفاع میں کہا کہ ’’یہ وہی شاداب خان تھے جنہوں نے ماضی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا‘‘۔

خیال رہے کہ پاکستان کو ایشیاکپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف 228 رنز سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم اب بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تیاری کررہی ہے۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر