Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے پہلی بار فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا

Now Reading:

پاکستان نے پہلی بار فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان نے پہلی بار فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے پہلی بار فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دے کر فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں پہلی بار دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کھیلوں کے میدان سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جس میں پاکستان نے فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں کمبوڈیاکو ایک صفر سے شکست دیکر فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا واحد گول 69 ویں منٹ میں ہارون حامد نے کیا جب کہ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابررہا۔

فٹبال کی تاریخ میں پاکستان پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچا ہے جب کہ  16 نومبر سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوسرے کوالیفائنگ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ہوم اینڈ اوے میچ کھیلیں گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ احمد حنیف اورکزئی، صوبائی وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو سمیت ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھی۔

Advertisement

پاکستان کی شاندار کامیابی پر جناح اسٹیڈیم میں ہزاروں شائقین نے جیت کا جشن بھی منایا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر